مذاکرات کامیاب: کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی 49روزہ ہڑتال ختم ، آج سے او پی ڈیز میںکام ہوگا
کوئٹہ ( آن لائن + نوائے وقت رپورٹ)صوبائی حکومت اور ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے 49روزہ ہڑتال ختم کرتے ہوئے آج سے او پی ڈیز میں حاضری کو یقینی بنانے کا اعلان کر دیا جبکہ صوبائی حکومت نے احتجاج پر بیٹھے ڈاکٹروں کے خلاف جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ مذاکرات کے بعد صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ،سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر ظاہر مندوخیل ،سینئر ڈاکٹر غلام رسول اور دیگر ڈاکٹرز کے ہمراہ سول ہسپتال میںاحتجاجی کیمپ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ ڈاکٹرز کے تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے ہم سمجھ سکتے ہیں مغوی ڈاکٹر شیخ ابراہیم خلیل پر کیا گزری ہوگی خوشی ہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل بحفاظت گھرپہنچ گئے ڈاکٹروں کے مشکور ہے کہ انہوں نے کیمپ آنے پر عزت بخشی اور اپنے ہڑتال کو ختم کردی،کوئٹہ کے ڈاکٹروں کا سرکاری ہسپتا لوں کے او پی ڈیز کا بائیکاٹ نیورو سرجن ابراہیم خلیل کے گھر واپس آجانے کے باوجود جاری ہے، ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹرابراہیم خلیل کے اغوا کاروں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کر دیا ۔ مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ سول ہسپتا ل کے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی 5 کروڑ تاوان کی ادائیگی کے نتیجے میں بازیابی کی تحقیقات کی جائیں گی۔چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ او پی ڈیز کا بائیکاٹ وزیر صحت کی یقین دہانی پر ختم کیا ، کوئٹہ میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ ڈیڑھ ماہ سے جاری رکھا۔