ہری پور: کھنڈرات سے بڑی تعداد میں نوادرات دریافت
ہری پور (صباح نیوز) چینی ماہرین نے سترہ سو قبل مسیح دور کے کھنڈرات سے بڑی تعداد میں پرانے نوادرات دریافت کر لیے۔ خان پورکے علاقہ بھلوٹ کے قریب کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے نوادرات میں مٹی کے برتن، لوہے کے اوزاروں کی باقیات سمیت پتھر کی اشیاء شامل ہیں جن کا تعلق آثار قدیمہ ہڑپہ اور انڈین تہذیت و ثقافت سے ملتا ہے۔