اوپن مارکیٹ میں ڈالر پھر 20 پیسے مہنگا، انٹربنک میں قیمت مستحکم ر ہی
لاہور (کامرس رپورٹر) اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ ہو گیا تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر دوبارہ مہنگا ہونا شروع ہو گیا ہے اور ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 138 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔