• news

یمن کے قریب کشتیاں الٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 52 ہو گئی

صنعاء (این این آئی)یمن کے قریب غرق ہونے والی دو کشتیوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر باون ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے بتایاکہ حادثے کا شکار ہونے والی ان دو کشتیوں پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق ایتھوپیا سے تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد جبوتی سے یمن آ رہے تھے۔ امدادی کارکنوں کا خیال ہے کہ ان کشتیوں پر ایک سو تیس سے زائد مہاجرین سوار تھے۔ یہ حادثہ اس ہفتے کے اوائل میں پیش آیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن