• news

محمد یوسف‘عتیق الزمان‘ثقلین مشتاق کو بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف‘عتیق الزمان اور ثقلین مشتاق کو پی سی بی میں ذمہ داری ملنے کا امکان ہے ۔محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی اہم ذمہ داری ملنے کا قوی امکان ہے۔ عتیق الزماں بھی وکٹ کیپنگ کے گْر سکھانے کیلئے ایک مضبوط امیدوار ہیں۔ ثقلین مشتاق کو سپن بائولنگ کوچ مقرر کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن