• news

ہر سال 50 ارب کی گیس چوری‘ عام آدمی بلوں میں اضافے سے پریشان ہے : وزیر پٹرولیم

اسلام آباد(آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان میں دس بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کےلئے تیار ہے۔ سعودی فرمانروامحمد بن سیلمان دورہ پاکستان کے دوران تیل کے ذخائر بنانے کے علاوہ وہ فرٹیلائزر، ریونیو ایبل انرجی ، زراعت اور ایل این جی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر بھی دستخط کرئیں گے۔ یو ای اے ملک میں پارکو میں جبکہ قطر بھی بھاری سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرس سے خطاب میں کیا ۔اس موقع وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی موجود تھے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہاکہ پریس کانفرنس عوامی ایشو پر ہے عام آدمی گیس کے بلوں میں اضافہ سے پریشان ہیںعوام سے کوئی بات چھپانا نہیں چاہتے، جو بھی حقیقت ہو گی اسے عوام کے سامنے رکھیں گے ۔جب پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالاتو دونوں گیس کمپنیاں ایک سو بیالیس ارب روپے کے خسارے میں تھیںاگر قیمتیں نہ بڑھاتے تو خسارہ ایک سو چون ارب تک پہنچ جاتا۔ گزشتہ حکومت نے پانچ سال میں گیس قیمت میں اضافہ نہیں کیاجس کی وجہ سے گیس کمپنیوں کو 154 ارب روپے کا خسارہ تھاجبکہ اس کے علاوہ گیس چوری 50 ارب روپے سالانہ تھی۔ مہنگی لے کر سستی گیس بیچی جا رہی تھی سالانہ 487 ارب روپے کی گیس خریدی جاتی تھی مہنگی گیس خرید کر337 ارب روپے کی بیچی جا رہی تھی مجبوری میں گیس کی کی قیمت بڑھانا پڑ ی سردیوں میں کم سلیب والا بھی اونچی سلیب میں آگیالوگ اضافی بلوں بہت متاثر ہوئے۔ مقامی گیس پر سبسڈی حکومت کتنی دیر تک دے سکتی ہے ایک زمانے میں منافع بخش کمپنی خسارے میں جا رہی تھیں۔گزشتہ حکومت نے آخری سال میں 55 ارب روپے کی گیس اسکیم دیںعوام کو یقین دلاتے ہیں کہ آئندہ سردیوں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔نئی دریافت نہ کی گئیں تو 2027 تک گیس ملنا مشکل ہو جائے مارچ میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس کے کنویں کھودے جائیں گے۔کنوﺅںکی کھدائی کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کو تمام ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھا گیاہے ملک میں پچاسی فیصد گیس امپورٹ کی جاتی ہے ساڑھے بارہ بلین ڈالر پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل ہے جبکہ آئل اور گیس سیکٹر کا درآمدی بل سترہ سے اٹھارہ بلین ڈالر ہے۔ ہمارا تہیہ ہے کہ سچ بولنا ہے کوئی بات نہیں چھپائیں گے لوگ گیس بلوں ہر احتجاج بھی کررہے تھے مگر ہمارے پاس کوئی دوسرا رستہ نہیں ہے ۔ 55ارب کی گیس کی سکیموں کی پچھلی حکومت نے منظوری دی 30 کے قریب سیٹیں ن لیگ نے گیس کی وجہ سے جیتیں. پائپ بچھادیئے اور کہہ دیا کے گیس آرہی ہے پنجاب میں گیس نہیں تھی پھر بھی سکیمیں دی گئیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کی میڈیا سے گفتگووزیراعظم کے دورہ لاہور میں سانحہ ساہیوال پر بات ہوگی،شہریوں کو تحفظ دینا ریاست کا کام ہے،سانحہ ساہیوال کے اہل خانہ کے مطالبے پر جوڈیشل کمشن بنایا جائے گا،سانحہ ساہیوال کے لواحقین کی جو بھی ڈیمانڈ ہے وہ پوری کی جائے گی۔ وزیر پٹرولیم غلام سرور نے گیزر کو لگژری آئٹم قرار دے دیا اور عوام کو مشورہ دیا کہ عوام کو پانی چولہے پر گرم کرنا چاہئے۔ پانی چولہے پر گرم کریں تو ٹھیک چولہا ضرورت ہے اگر گیزر کے ذریعے کریں تو لگژری ہے۔
وزیر پٹرولیم

ای پیپر-دی نیشن