• news

بارش، برفباری اللہ کا انعام اور خاص رحمت عمران کا ٹوئٹ، آج لاہور آئیں گے

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی بارشیں اور برفباری حقیقت میں اللہ کا انعام اور خاص رحمت ہیں۔ ہماری بارانی فصلوں کے لیے یہ بارشیں بروقت ہیں۔عمران خان نے مزید لکھا کہ ان بارشوں سے نا صرف زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی بلکہ برف پگھل کر دریاو¿ں کا حصہ بھی بنے گی۔ بارشوں سے آبی ذخائر کی سطح میں بھی اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ وہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کو ترقیاتی منصوبوں اور سانحہ ساہیوال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم اتحادیوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
عمران

ای پیپر-دی نیشن