گراؤنڈ بچائیں، وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ بچائیں‘ عماد وسیم کا ٹویٹ
لاہور(نمائندہ سپورٹس) قومی کرکٹر آل راؤنڈر عماد وسیم بھی اسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کی مدد کے لیے میدان میں آ گئے۔ عماد وسیم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے گراؤنڈ بچائیں، وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ بچائیں۔ انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد کرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر انتظام تمام کرکٹ گراؤنڈز اور اکیڈمیز میں کھیل کی بہترین سہولیات وفاقی دارالحکومت کے نوجوان کرکٹرز کا سب سے اہم سرمایہ ہیں۔ دستیاب بہترین سہولیات نوجوان کرکٹرز کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہیں۔