• news

سری لنکن بلے باز کرونارتنے بائونسر لگنے سے زخمی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کے بیٹسمین ڈیموتھ کرونارتنے گردن میں گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔سری لنکن اوپنر اس وقت ہوئے انجری کاشکار ہوئے جب آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی گیند ان کی گردن پر جا لگی۔آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کی باونسر لگنے سے سری لنکن بیٹسمین ڈیموتھ کرونارتنے گراونڈ میں گر گئے۔ کرونا رتنے چھیالیس رنز پر کھیل رہے تھے کہ پیٹ کمنزکی 142 کلومیٹر کی رفتار سے تیزی سے اٹھنے والی بال کو درست طریقے سے کرونارتنے جج کرنے میں ناکام رہے اور گیند ان کے سرکے پچھلے حصے پر آلگی۔گیند سر پر لگنے سے بلے باز کے ہاتھ سے بیٹ چھوٹ گیا اور وہ چکرا کر زمین پر آگرے، ساتھی کھلاڑی اور امپائر فوری طورپر ان کے پاس پہنچے اور ان کے اشارے پر سٹریچر منگواکر انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن