• news

اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلین ملک فن وثقات کی ترویج کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر

لاہو( کلچرل رپورٹر) سندھ حکومت نے اداکارہ اور ہدایتکارہ انجلین ملک کوفن وثقات کی ترویج کیلئے بنائی جانے والی ایڈوائزری کمیٹی کا چیئرپرسن مقررکر دیا۔بتایاگیاہے کہ انہیںکمیٹی کی سربراہی کے علاوہ تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچرونگ کو مزید فعال بنانے کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے ۔واضح رہے کہ انجلین ملک ایک عرصے سے فنی خدمات پیش کرنے کے علاوہ سماجی بہبود کیلئے بھی کا م کررہی ہیں۔انہوں ماضی قریب میں خواتین میں جنسی استحصال بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے ’’انکارکرو‘‘مہم چلائی جسے خواتین میںبہت سراہا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن