پشاورزلمی کا ماہرہ خان کوبرانڈ ایمبیسیڈربرقراررکھنے کا اعلان
لاہور(نمائندہ سپورٹس)پشاورزلمی نے پی ایس ایل سیزن فورکے لیے بھی ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر برقراررکھنے کا اعلان کیا ہے۔پشاورزلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھرزلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ماہرہ خان پشاورزلمی کی بڑی سپورٹرز میں سے ایک ہیں اور پی ایس ایل تھری میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور دبئی میں ہونیوالے میچز اورکراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے موجود تھیں۔