• news

محمود خاں کی داسو ڈیم منصوبے کے مسائل حل کرنے میں تعاون کی یقین دہانی

پشاور(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمود خان نے داسو ڈیم کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمود خان اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کی زیر صدارت اسلام آباد میں داسو ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر سٹیرنگ کمیٹی کا بارہواں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے توانائی حمایت اللہ خان اور سیکرٹری توانائی محمد سلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے زمین کے حصول اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ا انہوں نے کہا منصوبے کی جلد تکمیل اولین ترجیح ہے ۔س کے علاوہ سٹیئرنگ کمیٹی کے سابقہ اجلاس کے بعد ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپی کے نے اجلاس کو مسئلے کی نوعیت سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعلیٰ نے داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کی ضرورت و اہمیت پر وشنی ڈالتے ہوئے اس منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت منصوبے کیلئے زمین کے حصول اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کی جلد تکمیل ہماری ترجیح اور ضرورت ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمشنر ہزارہ ڈویژن کی سربراہی میں کمیٹی متاثرین سے مشاورت کے بعد 10 فروری2019 ء تک رپورٹ پیش کرے گی۔ رپورٹ کی وصولی کے بعد سٹیئر نگ کمیٹی کا دوبارہ اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن