سی آئی اے ایران معاملات پر ٹرمپ کی تربیت کرے: چک شومر
واشنگٹن(آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سینٹ کے اقلیتی لیڈر ڈیموکریٹ چک شومر کے کل جاری کردہ بیان کہ "سی آئی اے کے چیئرمین کوچاہیے کہ وہ ٹرمپ کو ایران کے معاملے میں تربیت دے" پر ٹویٹر پیغام کے ذریعے رد عمل کااظہار کیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ" کہ شمر اور ڈیموکریٹس ایران کے خلاف کمزور بننے کو ترجیح دیتے ہیں کرارا جواب دیتے کہا ڈیمو کریٹس ایرانی خطرات پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔ہمارے ملک کے خلاف ایران کے ممکنہ خطرات کے حوالے سے ان کو کوئی علم نہیں۔ مالی پابندیوں اور سمجھوتے سے امریکہ کی علیحدگی کے باعث ایران اس وقت مالی لحاظ سے کافی مشکلات سے دوچار ہے ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنان ہمیں ہمیشہ برا بھلا کہتے ہیں، لیکن اب ان میں صورتحال کچھ مختلف ہے۔ امریکی صدر نے اپنے اس پیغام میں میکسیکو کی سرحدوں پر مجوزہ دیوار کے معاملے کا بھی جائزہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر قانونی نقل مکانی سدباب کرنے کے لئے جنوبی سرحدوں پر مزید فوجیوں کو تعینات کیا جاتا ہے۔ اس طریقے سے ہم نے بار ہا مہاجرین کے ریلوں کو روکا تھا۔ لیکن اس دیوار کی تعمیر سے اس کام کو زیادہ سستے اور مثر طریقے سے سرانجام دیا جاسکتا ہے۔