• news

ایران: سیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، پاسداران انقلاب کا اہلکار ہلاک،5زخمی

تہران(اے این این) ایران کے جنوبی حصے میں مسلح حملہ آوروں کے حملے میں پاسداران انقلاب کا ایک اہلکار ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ صوبہ سیستان بلوچستان میں گذشتہ روز علی الصبح کیا گیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق حملہ دہشتگردی ہے ، جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ نے فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن