چوہدری رحمت علی کی برسی آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی
احمدیار(صباح نیوز ) لفظ پاکستان کے تجویز کنندہ چوہدری رحمت علی کی68 ویں برسی آج3 فروری بروز اتوار کو عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ سمیت دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام احمد یار سمیت ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس سے مقررین خطاب کریں گے جبکہ مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی ۔