• news

ایکسپو سنٹر سے رنگ روڈ تک سڑک بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (وقائع نگار خصوصی) پنجاب حکومت کی جانب سے ایکسپو سنٹر سے رنگ روڈ تک نئی سڑک بنانے کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست پنجاب یونیورسٹی کے ملازم ملک منیر احمد نے دائر کی۔ پنجاب حکومت، صوبائی وزیر ہائوسنگ کمشنر او ڈی سی لاہور سمیت دیگر فریق بنایا گیا ۔ نیا روڈ بنانے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیا روڈ بنانے سے یونیورسٹی کے متعدد ٹیچرز اپنے پلاٹوں سے محروم ہو جائیں گے۔ لہٰذا فاضل عدالت نیا روڈ بناے کے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

ای پیپر-دی نیشن