• news

این اے 169 ‘ اعجاز الحق کی مخالف امیدوار کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائی کورٹ میںNA-169 بہاولنگر سے سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے اپنے مخالف انتخابی امیدوار کے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔ موقف اختیار کیا نور الحسن تنویر اقامہ رکھتے ہیں، نور الحسن تنویر نے یو اے ای کے اکاونٹس کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیاہے، نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے نور الحسن کے اقامہ کی مدت ختم نہیں ہوئی تھی، عدالت معلومات درست نہ دینے اور اقامہ رکھنے پرنور الحسن تنویر کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دے، ۔نور الحسن تنویر این اے 169 بہاولنگر سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن