جرمن سفیر نے سائیکل کو ٹرک آرٹ سے مزین کرلیا، راولپنڈی کی سیر بھی کی
راولپنڈی (نیٹ نیوز) پاکستان کا ٹرک آرٹ دنیا بھر میں اپنا نام منوا رہا ہے اور ملک کی ایک اچھی پہچان بن گیا ہے۔ شوخ رنگوں کے امتزاج سے ابھرنے والے اس فن کے قدر دانوں میں جرمن سفیر مارٹن کوہلر بھی شامل ہوگئے ہیں۔ پاکستان میں تعینات معزز سفیر نے کار کے بعد اپنی سائیکل کو بھی ٹرک آرٹ سے سجا لیا۔ جرمن سفیر مارٹن کوہلر بھرپور طریقے سے زندگی جیتے ہیں اور ثقافت کے فروغ کا خاص فن بھی خوب اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ سائیکل کو ٹرک آرڈٹ سے سجانے کے بعد مارٹن کوہلر راولپنڈی کی سیر کیلئے نکل کھڑے ہوئے۔ اپنے سفر کی ایک تصویر ٹوئٹر اور ساتھ ہی لکھا ”ارے اس کی تو گھنٹی بھی بجتی ہے“۔ جرمن سفیر نے اپنی ٹوئٹ میں فالوورز سے رائے بھی مانگ لی کہ ”آپ کو میری سائیکل کیسی لگی؟“
جرمن سفیرا