• news

بلاول لونگ مارچ کریگا، والد کے پیچھے چل پڑا، چلو بھر پانی میں ڈوب مریں: شیخ رشید

ساہیوال / اوکاڑہ (نمائندہ نوائے وقت + نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اوکاڑہ ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کے دوران پیپلزپارٹی کی قیادت پر کڑی تنقید کی۔ شیخ رشید نے بلاول کو مخاطب کرتے کہا بلو رانی نے کہا کہ میرے رنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں اس کا جواب کل فیصل آباد میں دوں گا، آصف زرداری نے فالودے والے اور م±ردوں کے نام پر اکاو¿نٹ بنائے، وہ کرپشن میں دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی گٹر ہیں جبکہ بلاول بھی اپنے والد کے پیچھے چل پڑا ہے۔ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔ وہ لانگ مارچ نہیں لونگ مارچ کرےگا۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف کی بیماری سیاسی ہے جس کا علاج وہ بیرون ملک چاہتے ہیں، میاں برادران جب بھی اسیر ہوتے ہیں ان کو ایسی سیاسی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں، شہباز شریف کی پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی کی سربراہی کے خلاف پیر یا منگل کو سپریم کورٹ جاو¿ں گا، درجنوں مقدمات کا ملزم عوامی احتساب کا چیئرمین نہیں بن سکتا۔ صباح نیوز کے مطابق انہوں نے کہا لانگ اور لونگ مارچ میں فرق ہے۔ بلاول تحریک میں چل پڑا ہے جس کا نام آصف زرداری ہے۔ تحریک انصاف اوکاڑہ کے رہنماﺅں چودھری سلیم صادق، چودھری عبداللہ طاہر، عبدالحمید جج کے ہمراہ ریلوے سٹیشن اوکاڑہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جعلی اکاﺅنٹ کے پیچھے مگرمچھ ہیں۔ فالودہ والا ہو یا چائے والا اس کے اکاﺅنٹ میں اربوں روپے ایسے مگرمچھوں کے نام ہیں جنہوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں لوٹ مار مچا رکھی تھی ان پر مضبوط ہاتھ ڈالا جائے گا تاکہ کوئی بھی قومی دولت کو باپ کا مال سمجھ کر ڈکار نہ سکے۔ انہوں نے کہا ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کے لئے پاکستان کی زمین تنگ پڑ جائے گی۔ ایک تو جیل میں اپنی قسمت کو رو رہا ہے۔ زرداری ملک کا سب سے بڑا گٹر ہے۔ بلو اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہا ہے جس دن بلو اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلے گا اس وقت اس کو کچھ حاصل ہو گا۔ ریلوے میں پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لئے کام ہورہا ہے۔ پہلے بھی میں نے ریلوے میں بہت ترقیاتی کام کئے تھے اس مرتبہ کوشش کر رہا ہوں ریلوے کو دنیا کی اچھی ٹرانسپورٹ میں شمار کرا سکوں۔ ساہیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق شیخ رشید احمد نے ساہیوال ریلوے سٹیشن پر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو میں خرابی اور مینوفیکچرنگ فالٹ ہے اس کو اللہ دور کرے گا۔ دنیا کی سب سے بڑی کرپشن کے بادشاہ کا نام آصف زرداری ہے۔ پاکستان کو دس سال چوروں، ڈاکوﺅں اور لٹیروں نے لوٹا۔ دودھ کی رکھوالی بلے کو بٹھا دیا گیا ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان خفا نہ ہوں مفت کی ڈیل قبول ہے نہ ڈھیل۔ میری اپیل ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی پی پیسے دے رہی ہیں تو قوم کو اعتماد میں لیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈیل ناکام ہوگئی ہے، ڈھیل کا ففٹی ففٹی پروگرام چل رہا ہے۔
شیخ رشید

ای پیپر-دی نیشن