ڈیسکون کو ابھی تک ڈیم کا ٹھیکہ ملا نہ یہ مفادات کا ٹکراﺅ ہے: رزاق داﺅد
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ ڈیسکون کو ڈیم کا ٹھیکہ ملنا مفاد کا ٹکراﺅ نہیں، ابھی تک کمپنی کو ٹھیکہ نہیں ملا، صرف بڈنگ کے عمل میں کامیاب ہوئی ہے، میں نے مشیر بننے سے پہلے ڈیسکون سے استعفیٰ دے دیا تھا، میرا کمپنی سے کوئی لین دین نہیں، انہوں نے اتوار کو بیان میں کہا کہ میں کمپنی کا شیئر ہولڈر ہوں ، مجھے بطور شیئر ہولڈر فائدہ بھی ہوسکتا ہے اور نقصان بھی۔ بولی کا عمل میرے مشیر بننے سے پہلے شروع ہوا تھا۔ میں نے وزیراعظم کا مشیر بننے سے پہلے یہ بتا دیا تھا کہ یہ مسئلہ آسکتا ہے۔ پچھلے سال تجارتی خسارہ 37ارب ڈالر تھا اس سال ایکسپورٹ پہلے سے زیادہ ہوگی۔
رزاق داﺅد