معروف کرکٹ آرگنائزر تایا اسلم پر برین ہیمبرج کا اٹیک
لاہور (سپورٹس رپورٹر) معروف کرکٹ آرگنائزر تایا اسلم پر برین ہیمبرج کا اٹیک ہوا۔ تایا اسلم کے خاندانی ذرائع کے مطابق تایا اسلم پر برین ہیمبرج کا اٹیک ہوا ہے جس کے باعث وہ اتفاق ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ تایا اسلم پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف اور سابق ٹیسٹ کرکٹراظہر خان سمیت ان گنت فرسٹ کلاس کرکٹرز کے استاد ہیں۔ ان کے اہل خانہ نے کرکٹ حلقوں سے تایا اسلم کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔