پاکستان نے مالیاتی خسارہ کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے‘ سست معاشی ترقی سے مشکلات رہیں گی : عالمی ریٹنگ ایجنسی
کراچی (این این آئی + آن لائن) عالمی ریفنگ کے ادارے سٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ”بی سے منفی بی“ کر دیا۔ عالمی ریٹنگ کے ادارے نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کم کر دی۔ ایس اینڈ پی کے مطابق موجودہ حکومت نے مالیاتی خسارہ کم کرنے کے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے۔ بیرونی ادائیگیوں کا دباﺅ بہت زیادہ ہے جس سے معاشی ترقی کی رفتار 3 اعشاریہ 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ ادارے کاکہنا تھا آئی ایم ایف سے مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں۔ بروقت مذاکرات سے پاکستان کے زرمبادلہ کو مدد کیساتھ ساتھ معاشی اصاحات کے عمل کو تقویت ملتی۔ ایس این پی نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو ”بی سے منفی بی“ کر دیا ہے۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق غیر ملکی کرنسی میں قرض پر ریٹنگ بی سے بی مائنس ہو گئی، مقامی کرنسی میں طویل ہوتی ریٹنگ بھی بی مائنس ہوگئی، سست معاشی ترقی اور زر مبادلہ کی قلت مشکلات برقرار رکھے گی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی