یوم یکجہتی کشمیر آج جلسے ریلیاں ہونگی : قوم کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے : صدر‘ وزیراعظم
لاہور/ اسلام آباد/ لندن (نامہ نگار، خصوصی نامہ نگار، کامرس رپورٹر، نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سمیت دینا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری آج مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کا دن منائیں گے۔ تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل، سٹی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور مظاہرے ہونگے جبکہ ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ صبح 10 بجے چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میںکشمیری شہداءکے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، سائرن بجائے جائیں گے۔ اسلام آباد ڈی چوک میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کیلئے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام بھی پاکستان کیلئے اظہار تشکر کا دن منائیں گے۔ لندن میں 10 ڈا¶ننگ سٹریٹ پر بھی احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ صدر پاکستان عارف علوی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ یادگار شہداءکی افتتاحی تقریب اور آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے 5 فروری کو ایوان صدر اسلام آباد میں ایک سیمینارکا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں مقررین خصوصی طور پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کریں گے۔ اس سیمینار میں غیر ملکی سفارتکاروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اس سیمینار کے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی ہوں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کے موقع پر اپنے پیغام میں ایک بار پھر کشمےری بہن بھائےوں کو ےقےن دہانی کرائی ہے پاکستان کشمےر کے بارے مےں اپنے اصولی مو¿قف پر پوری طرح کاربند ہے، پوری پاکستانی قوم اس بہادرانہ جدوجہد مےں اپنے کشمےری بھائےوں کے ساتھ کھڑی ہے جو وہ اپنے جائز حق خوادادےت کے حصول کےلئے کوشاں ہےں۔ ہمےں پختہ ےقےن ہے کشمےری اپنی اس جدوجہد مےں ضرور سرخرو ہو ں گے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق ہائی کمشنزکی رپورٹ فےصلہ کن موڑ اوردنےا بھر کی کشمےری برادری کے لےے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان رپورٹ مےں دی گئی تجا وےز کی مکمل حماےت کر تا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ رپورٹ کی سفارشات کے مطابق بھارتی مقبوضہ کشمےر مےں انسانی حقوق کی خلاف ورزےوں کی تحقےقات کے لےے کمےشن آف انکوائری کے قےام مےں تےزی لائی جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا سات دہائیاں گزرنے کے باوجود جموں و کشمیر کا تنازعہ حل نہیں ہو سکا، بے گناہوں کا قتل، بچوں پر پیلٹ فائرنگ، آبرو ریزی و تشدد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم جاری و ساری ہیں اور کشمیری اپنی ہمت، جرا¿ت، بہادری سے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔ کشمیریوں کی جانب سے70 سے زائد برسوں پر محیط بھارتی مظالم اور حکمرانی کے خاتمہ کا شدت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے، 1947ءکے بعد سے معصوم کشمیریوں پر بھارتی افواج کی جانب سے کیے جانے والے تشّدد بے حرمتی کے واقعات اور غیر معمولی ظلم و جبر ایک مقدمے کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے پیغام میں کہا مسئلہ کشمیر ایک علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ حقِ خودارادیت کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے۔ کشمیر میں طاقت کے استعمال سے تحریکِ آزادی کو دبایا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس مسئلہ پر پاکستان کے اصولی موقف کو بدلا جا سکتا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں شہداءکشمیر کو آزادی کے حق کے لئے بے مثال قربانیاں دینے پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے اہل کشمیر نے اپنے صبرواستقامت سے آزادی کی جنگ میں قابض بھارتی فوج کو شکست دے دی ہے۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمشنر اور برطانوی پارلیمانی گروپ کی رپورٹس کی روشنی میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر کمیشن تشکیل دے۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں سے کیے گئے استصواب رائے کے حق کا وعدہ پورا کرے اور بھارت سے مقبوضہ وادی کا قبضہ ختم کرانے کے لئے اقدامات کرے۔ سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹریشن کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا مقبوضہ کشمیر کی آزادی میں زیادہ دیر نہیں، مظلوم کشمیری ہماری روح اور ہمارے دل میں بستے ہیں۔ ق لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حق خود ارادیت کیلئے ان کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام کی 71 سالہ جدوجہد کا عالمی برادری کو اعتراف کرتے ہوئے ان کے ساتھ اس طویل عرصہ میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم اور زیادتیوں کا راستہ روکنے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو نظرانداز کرنے کی تلافی کیلئے اس مسئلہ کے فوری اور دیرپا حل کیلئے مدد کرنی چاہئے۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پوری قوم سے اپیل کی ہے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہر جگہ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر یکجہتی کشمیر کے پروگراموں اور ریلیوں میں شریک ہوں تاکہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں اور عالمی برادری تک یہ پیغام پہنچ جائے۔ کشمیری جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کشمیر کے عوام حق خودارادیت کیلئے اقوام متحدہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ دنیا کشمیری عوام کو اس بات کا کریڈٹ دے انہوں نے نامساعد حالات کے باوجود حق خودارادیت کی پرامن اور قانونی جدوجہد کو دہشت گردی سے آلودہ نہیں ہونے دیا۔ کامرس رپورٹر کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران (نعیم میر گروپ) نے یوم یکجہتی کشمیر پر ملک بھر کے کاروباری مراکز اور دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب آج 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرکشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لاہور میں چیئرنگ کراس چوک، مال روڈ پر کیمپ لگائے گی۔ این این آئی کے مطابق برطانوی ہا¶س آف کامنز میں عالمی کشمیر کا نوٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، آبروریزی، تشدد، نہتے کشمیریوں پر بلاجواز فائرنگ اور قتل عام کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ظلم و استبداد کیخلاف دنیا کی خاموشی باعث حیرت ہے۔ نہتے کشمیری سالہا سال سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، روزانہ سینکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی جاتیہے مگر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ لاکھوں کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ انہوں نے کہا مقبوضہ جموں و کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکاءکی کثیر تعداد کی موجودگی انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔ ممبر پارلیمنٹ، چیئرمین آل پارٹیز پارلیمانی گروپ رحمان چشتی کا خصوصی طور پر شکرگزار ہوں۔ انہوں نے اس انتہائی اہم موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا اور ہمیں دعوت دی۔ خصوصی طور پر ناروے کے سابق وزیراعظم مسٹر شیل بوندویک، سابق آسٹریلوی سینیٹر لی رینن اور ملیشیا کی اسلامک مشاورتی کونسل کے نمائندہ خصوصی داتک سری شیخ احمد آوانگ کا شکرگزار ہوں کہ وہ اس بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے تشریف لائے۔ مجھے آل پارٹیز پارلیمانی گروپ کا بھی شکریہ ادا کرنا ہے کہ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونیوالی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اُجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا ہم ان آزادی کے متوالوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں جو جبرواستبداد برداشت کرکے بھی اپنے حق کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنت نظیر وادی جل رہی ہے انسانیت لہولہو ہے، بھارتی جبر ہے کہ روز افزوں بڑھتا چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا نہتے کشمیری سالہاسال سے حق خودارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ بریڈ فورڈ مسٹر عمران نے کہا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے جذبات قابل تحسین ہیں۔ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا تقاضا کر رہے ہیں جس کو زبردستی اس حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو جبراً ان کے حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیریں رحمن نے کہا ہم سب یہاں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جمع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بجاطور پر خواتین کی عصمت دری، معصوم بچوں اور نوجوانوں کے بلاجواز قتل عام اور دیگر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تین نسلیں اس ظلم و استبداد کو برداشت کر رہی ہیں۔ شیری رحمن نے کہا کہ بھارت کو جان لینا چاہئے کشمیری اس جنگ میں تنہا نہیں ہیں۔ پوری دنیا نہتے کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم کو دیکھ رہی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی، مسئلہ کشمیر پر تمام جماعتیں متفق ہیں، آج کشمیریوں کی سسکیوں کو ہاﺅس آف کامنز میں سنا گیا۔ بھارت نے اجلاس رکوانے کی بھرپور کوشش کی بھارت کا جذبہ حریت کو دہشت گردی کا نام دینے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ، اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرار داد منظور کی گئی پاکستان کی تمام جماعتیں اجلاس میں موجود تھیں بھارتی دانشوروں نے بھی کشمیر سے متعلق پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔
یوم یکجہتی کشمیر