• news

بیگناہ کو ایک دن جیل نہیں رہنا چاہیے‘ عدالت فیصلے سے ایک روز پہلے بھی ضمانت لے سکتی ہے : چیف جسٹس

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپریم کورٹ نے تہرے قتل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ فیصلے سے ایک روز پہلے بھی عدالت درست سمجھے تو ملزم کی ضمانت لے سکتی ہے۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دبئی میں ملازمت کے دوران پاکستان میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ وکیل سجاد قمر نے نشاندہی کہ پولیس کو بیرون ملک ہونے کے تمام ثبوت دیئے مگر پاکستان واپس آنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ مدعی کے وکیل نے ملزم کے وکیل کے موقف کی مخالفت کی اور دلائل دئیے کہ شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں ضمانت منظور نہ کی جائے۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ کسی بے گناہ کو ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہیے۔
ضمانت منظور

ای پیپر-دی نیشن