• news

بہادر کشمیریوں نے لہو سے تحریک آزادی کو جلا بخشی پاکستان انکے ساتھ ہے : عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے غیر متزلزل عزم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے لہو سے آزادی کی تحریک کو نئی جلا بخشی ہے۔ آج پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے شبانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑرہے ہیں۔ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے خون سے نئی تاریخ رقم کی ہے اور حق خودارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام کی دلیرانہ جدوجہد کی مثال نہیں ملتی۔ کشمےری عوام اپنے حق کےلئے مصائب و آلام برداشت کرتے ہوئے لازوال قربانےاں دے رہے ہےں۔ بھارت رےاستی جبر وتشددکے ذرےعے زےادہ دےر تک کشمےرےوں کو ان کے بنےادی حق سے محروم نہےں رکھ سکتا۔ بھارت کا غاصبانہ قبضہ کے ذرےعے کشمےری عوام کو حق خودارادےت سے محروم رکھنا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ریاستی جبروتشدد کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ خطے مےں پائےدار امن کےلئے تنازعہ کشمےر کا اقوام متحدہ کی قراردادوںکی روشنی مےں حل ناگزےر ہے اور بھارت کو آج نہیں تو کل تنازعہ کشمیر کے حل کی جانب آنا ہوگا۔ کشمےری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ کشمیری عوام کے ساتھ بھارت کے روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ عثمان بزدار نے چین کے نئے روایتی سال کی آمد پر چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور چینی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بھی ترقی کے چینی ماڈل سے سیکھ کر آگے بڑھ رہی ہے۔ چینی قیادت کی شبانہ روز محنت کی بدولت چین دنیا کی ایک بڑی معاشی قوت بن چکا ہے۔ عثمان بزدار نے شیخوپورہ کے علاقے میں اغوا کے بعد 4 سالہ بچی کے قتل، کبیروالا میں گھر سے ماں بیٹی کی نعشیں برآمد ہونے کے حوالے سے خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
عثمان بزدار

ای پیپر-دی نیشن