مجید نظامی کشمیریوں کی جدوجہد کے بڑے حامی تھے: حافظ سعید،آزادی تک دورہ بھارت سے انکار کیا: لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار+ اپنے نامہ نگار سے) امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید نے اےوان کارکنان تحرےک پاکستان‘ لاہور مےں ےوم ےکجہتی کشمےر کے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے آبروئے صحافت اور نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سابق چےئرمےن مجےد نظامی کو شاندار الفاظ مےں خراج عقےدت پےش کےا اور کہا وہ بھارتی جبر و استبداد کے خلاف کشمےری عوام کی جدوجہد کے بہت بڑے حامی تھے اور مجھے ےہ دےکھ کر بڑی خوشی ہوتی ہے اُن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ کشمےری عوام کے حق خودارادےت کی بھرپور حماےت کررہا ہے۔ حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں ”مسئلہ کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا مجید نظامی مرحوم نے کشمیریوں کی آزادی تک دورہ بھارت سے انکار کر دیا اور مواقع کے باوجود بھارت نہیں گئے۔
مجید نظامی