بلو رانی معافی مانگ لیں، نواز شریف کے گردے کی پتھری کا دم لال حویلی میں ہوتا ہے: شیخ رشید
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، سمبڑیال، چونڈہ (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگاران) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کلین، گرین اور خوش اخلاق مہم کے حوالے سے چوتھے روز لاہور سے سیالکوٹ سیکشن کے تمام سٹیشنوں (نارنگ منڈی، نارووال، بدوملہی، پسرور، چونڈہ) کا دورہ، عوام سے ملاقات کی اور سمبڑیال میں چیمبر آف کامرس سیالکوٹ سے خطاب کیا۔ شیخ رشید احمد نے جب لاہور ریلوے سٹیشن سے سفر کا آغاز کیا تو ڈی ایس لاہور نے وفاقی وزیر ریلوے کو لاہور ریلوے سٹیشن کی تزئین و آرائش سے متعلق آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر ریلوے نے کام کی رفتار کو تیز کرنے اور مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔ وفاقی وزیر ریلوے علامہ اقبال ایکسپریس لاہور سے نارووال، سیالکوٹ سیکشن پر روانہ ہوئے تو نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن پر مسافروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پُرتپاک استقبال کیا۔ نارنگ منڈی ریلوے سٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے میری ڈیوٹی لگائی ہے دُعا کریں کہ پاکستان ریلوے اپنی تاریخی حیثیت میں دوبارہ بحال ہو جائے۔ نارووال میں وزیر ریلوے نے کہا کہ کرتارپور ریلوے سٹیشن کو باباجی گرونانک اور سکھ برادری کی سوچ کے مطابق ماڈل سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا۔ بلو رانی سے کہا کہ وہ معاف مانگ لیں اسی میں انکا فائدہ ہے، شیخ رشید نے کہا کہ گردوں کی پتھری کا علاج لندن میں ضروری نہیں ہے، پتھری کا دم لال حویلی میں بھی کیا جاتا ہے جس کا فوری فائدہ ہوتا ہے۔ سمبڑیال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق وزیر ریلوے نے کہا کہ مجھے پی اے سی میں جانے کا کوئی شوق نہیں، میں سینئر ترین سیاستدان کے طور پر شناخت رکھتا ہوں۔ وزیراعظم عمران خان سے کہوں گا کہ مجھ سے کوئی اچھا نظر آتا ہے تو اس کا نام دیدیں۔ قوم اس بات پر بالکل تیار نہیں ہو گی کہ ملک لوٹنے والوں کو باہر جانے دیا جائے۔ بلاول اپنے والد کے نقش قدم پر چلا تو سیاست سے مکمل فارغ ہے۔ سیالکوٹ سے نامہ نگار کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پتھری کی بیماری نکلی ہے، اتنے بڑے آدمی کو غریبوں والی بیماری کیسے ہو گئی۔ یہ بڑے فنکار لوگ ہیں اور اگر یہ بیرون ملک علاج کےلئے گئے تو لوگ ڈھیل ہی سمجھیں گے۔ عمران خان کی موجودگی میں ڈیل یا ڈھیل نہیں ہو سکتی۔ اگر چوروں نے بھاگنے کی کوشش کی تو عوام کو کال دیں گے۔ نواز اور زرداری خاندان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔ شہباز شریف میں اگر اخلاقی جرا¿ت ہے تو وہ اے پی سی چیئرمین شپ چھوڑ دے کیونکہ اس پر 23کرپشن کے کیس ہےں۔ انہوں نے کہا اپوزیشن سازش کر رہی ہے کہ نہ ہمارا بندہ ہو اور نہ شیخ رشید کو پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی میں شامل کیا جائے۔ چونڈہ میں وزیر ریلوے نے 15 سال سے بند ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کیا۔ شہریوں نے شیخ رشید احمد زندہ باد کے نعرے لگائے۔
شیخ رشید