• news

فیول ایڈجسٹمنٹ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کر دیا‘ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کر دیا۔ صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پرنہیں ہوگا۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک‘ لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا حکام کے مطابق دسمبر میں کوئلے اور آر ایل این جی سے سستی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کم چلائے گئے۔ اگر یہ پلانٹ چلائے جاتے تو صارفین کو 5 سے 6 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ملتی۔
بجلی

ای پیپر-دی نیشن