ویکسینیشن پروگرام مینجر ثقلین گیلانی کی ضمانت مسترد‘ کمرہ عدالت سے گرفتار
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقوام متحدہ کے ویکسینیشن پروگرام کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کے الزام میں پروگرام مینجر ثقلین گیلانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی،ملزم ثقلین گیلانی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ،جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ملزم ادارے میں اہم عہدے پر ہے اس لیے نیب نے ریکارڈ ضائع کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ، سپریم کورٹ نے نیب کیسز میں ضمانت کا میعار طے کردیا ہے۔ ثقلین گیلانی کے گھر پر چھاپے کے دوران ایک کروڑ 88 لاکھ روپے برآمد ہوئے تھے۔