ڈیل ہو گی نہ ڈھیل، ڈاکوئوں کا دور گزر چکا، سب کا احتساب ہو گا: وزیر پٹرولیم
راولپنڈی (آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ1سال میں 50 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی رہی جس سے دونوں گیس کمپنیاں 142ارب روپے کی مقروض ہیں اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو 154 ارب کی مزید مقروض ہو جاتیں لیکن چوروں اور ڈاکوئوں کا دور ختم ہو چکا اب انہیں حساب دینا ہوگا اور جیلوں میں جانا ہوگا ملک لوٹنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا مرنے والوں کے اکائونٹ سے بھی رقم نکل رہی ہے مسلم لیگ نے صرف الیکشن جیتنے کی خاطر 55 ارب روپے کی سکیمیں دیں۔ عمران خان کو خفیہ ڈیل کی پیشکش ہوئی ہے مگر وہ نہیں مان رہے ہیں نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل، احتساب سب کا ہو گا۔