• news

اسرائیل نے غزہ سرحد پر 6 میٹر بلند کنکریٹ دیوار کی تعمیر شروع کر دی‘ فائرنگ سے زخمی فلسطینی شہید

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این+ این این آئی)اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے 'تحفظ' کے لیے کنکریٹ کی دیوار کی تعمیرپر نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا کہ غزہ کی سرحد پر حفاظتی دیوار کی تعمیر کا کام آئندہ ہفتے دوبارہ شروع کیا جائے گا، دیوار کی بلندی سطح زمین سے 6 میٹر اونچی رکھی گئی ہے تاکہ غزہ سے 'دہشت گردوں' کی اسرائیل میں دراندازی کی کوشش ناکام بنائی جا سکے۔ دریں اثنا غزہ کی پٹی میں چند روز پیشتر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کردم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن