حافظ آباد، رینالہ خورد: اوباشوں کی چوتھی جماعت کے طالب علم سمیت 2 بچوں سے زیادتی
حافظ آباد، رینالہ خورد (نامہ نگار+ نما ئند ہ خصو صی) مختلف واقعات میں دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ حافظ آباد کے نواحی گائوں بھاکا بھٹیاں میں امانت علی کے چوتھی جماعت کے کمسن بیٹے کو گلی میں کھیلتے ملزم مکرم ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ رینالہ خورد میں اوباش ارشاد 11 سالہ بچے شاہ زینب کو کھیلتے ہو ئے ورغلا کر اسے سرسوں کے کھیت میں لے گیا اسے زیادتی کر ڈالی۔