ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے الیکشن‘ چار نشستوں پر مجموعی طور پر 14 امیدوار میدان میں
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے الیکشن میں حصہ لینے کے لئے چار نشستوں پر مجموعی پر 14 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں۔صدر کی نشست پر حفیظ الرحمان چوہدری، خادم حسین قیصر اور ساجد بشیر مدمقابل ہونگے۔نائب صدر کی نشست پر کبیر احمد، رانا رشد، شائستہ قیصر اور وسیم احمد بٹ سمیت 6 امیدواروں میںمقابلہ ہو گا۔ سیکرٹری کی نشست پر چوہدری سہیل، فیاض احمد اور طاہر فاروق کے درمیان میچ پڑے گا۔فنانس سیکرٹری کی نشست پر انصر جمیل اور مصباح سرور کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے انتخابات 23 فروری کو ہونگے ۔