ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کے سسر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا
لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کے سسر کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی نماز جنازہ گلبرگ میں ادا کی گئی جس میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ، سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو بھٹہ چوک کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔