• news

کھوکھر پیلس کی مبینہ قانونی منظوری ڈائریکٹر ایل ڈی ندیم اختر گرفتار

لاہور (سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے ندیم اختر زیدی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو تھانہ پرانی انارکلی کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ملزم سے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ملزم کو کھوکھر پیلس کی مبینہ طور پر غیر قانونی منظوری کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سے اینٹی کرپشن حکام کی تفتیش جاری ہے جبکہ اس کیس میں مزید ملزم کی گرفتاری کا بھی امکان ہے اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں صورتحال واضح ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن