لمز کے طلبا اور متوقع ملازمت دہندگان کے باہمی رابطہ کے لئے سالانہ کیریئر فیئر 2019کا انعقاد
لاہور(پ ر) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کی جانب سے اپنے طلبا کو متوقع ملازمت دہندگان سے منسلک کرنے کے لئے 2 فروری 2019 کو سالانہ کیریئر فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ میلے کا مقصد سرکاری اور نجی شعبہ کے مختلف اداروں کی جانب سے روزگار اور انٹرنشپ کے بے شمار مواقع سے متعارف کرانا تھا۔ لمز کے سالانہ کیریئر فیئر میں رواں سال انعقاد کیا جا رہا ہے، اس سال ایک سو سے زائد قومی اور بین الاقوامی اداروں اور صنعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ہر ادارے نے موقع پر طلبا سے ان کے سی ویزکی وصولی اور سکریننگ انٹرویوز کے انعقاد کے لئے ریکروٹرز بوتھ قائم کئے تھے۔ کمپنیوں کے نمائندوں نے طلباءکو ان کے کیریئر کے انتخاب اور روزگار مارکیٹ کے تقاضوں کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔ لمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد نے کہا کہ لاہور میں ایک طرف جہاں شادیوں کا سیزن شروع ہے وہاں لمز نے طلباءاور ملازمت دہندگان کے لئے اپنے مشہور کیریئر فیئر کا اہتمام کیا ہے۔ یہ نیٹ ورکنگ کا ایک بہترین موقع ہے جہاں معروف مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو اپنی مارکیٹنگ کے ساتھ ساتھ لمز کے بہترین طلباءکو انٹرنشپ اورمستقل ملازمت کے مواقع کے بارے میں آگاہی میسر آئی ہے۔