• news

شہر کی گراؤنڈ کامسئلہ حل کرنے پر وزیراعظم‘وزیراعلیٰ پنجاب کا مشکورہوں:خواجہ ندیم

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ شہر کی کرکٹ گراؤنڈز کے مسئلہ پر فوری ایکشن پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مشکور ہوں۔ پی یچ اے کی طرف سے مختلف کرکٹ کلبز کو دی جانیوالی گراؤنڈز کو واپس لینے کے نوٹیفکیشن کے بعد ہنگامی حالت میں وزیراعظم کے علم میں یہ مسئلہ لایا گیا۔ وہ خود کرکٹر اور کلب کرکٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں میری درخواست پر انہوں نے پنجاب حکومت کو عوامی مفاد میں مسئلے کے حل کی ہدایت کی۔ وزیر اعلی پنجاب کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔ شہر میں پہلے ہی کھیل کے میدانوں کی کمی ہے۔ کرکٹرز کو نیٹ پریکٹس کے لیے جگہ نہیں ملتی اگر یہ میدان بھی واپس لے لیے جائیں گے تو کلب کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا۔ لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کو مزید گراؤنڈز ملنے چاہییں نہ کہ پہلے سے موجود گراؤنڈز بھی واپس لے لیے جائیں۔ میرا دلچسپی کرکٹ کے مفاد میں ہے۔ کھیل کی خدمت یا اس کے فروغ کے لیے کسی عہدے پر ہونا ضروری نہیں ہے۔ دوسری طرف ترجمان لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈی جی پی ایچ اے سے ایل آر سی اے کے وفد سے ملاقات میں شہر کی گراؤنڈز کا ایم او یو بحال رہے گا۔ پی ایچ اے نے اپنا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور ایل آر سی اے ہی گراؤنڈز کا انتظام سنبھالے گی۔

ای پیپر-دی نیشن