اسلام آباد پنجاب خیبر پی کے گلگت، بلتستان، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں 3.5 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد اور پنجاب، خیبر پی کے، گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مینگورہ سے 150 کلومیٹر شمال کی جانب اور گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور توبہ استغفار شروع کر دیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، ٹیکسلا، سرگودھا، گجرات، سرگودھا، جہلم، سیالکوٹ، مری، وزیر آباد، منڈی بہاؤالدین، سوات، پشاور، نوشہرہ، شانگلہ، بٹ گرام، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مردان، مظفر آباد، راولا کوٹ، حسن ابدال، چلاس، دیامر، بونیرہ، اپر دیر، لوئر دیر، گلگت، بلتستان اور گردونواح میں محسوس کئے گئے۔