چاند نظر نہیں آیا‘ یکم جمادی الثانی کل ہو گی‘ مفتی منیب الرحمنٰ
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جمادی الثانی کا چاند نظرنہیںآیا، یکم جمادی الثانی 1440ھ کل(جمعرات)7 فروری2019 کو ہوگی۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کے زیرِصدارت دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی ، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی سے مولانا حافظ محمد سلفی، مولانا محمد صابر نورانی، علامہ سید علی کرار نقوی، ڈائریکٹر اسپیس سائنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی اور ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید نے اجلاس کے انعقاد کے لئے تمام سہولتیں فراہم کیں۔