• news

یوم یکجہتی: تمام آزادی پسند کشمیریوں کا ساتھ دیں، عمران: پاکستان سمیت بھر دنیا بھر میں مظاہرے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے یوم یکجہتی کشمیر پر ٹویٹ میں کہا ہے کہ بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں نے پوری وادی میں ریلیاں نکالیں، کشمیریوں نے بھارتی تسلط ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ بھارتی افواج کا مقابلہ علیحدگی پسندوں سے نہیں پوری کشمیری قوم سے ہے۔ دنیا بھر کے آزادی پسند افراد کو کشمیریوں کی حمایت میں کھڑے ہونا چاہئے۔ کشمیرپر اقوام متحدہ کی رپورٹ پاکستانی موقف کی تائید ہے۔ دنیا بھرکے آزادی پسند لوگ کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

ای پیپر-دی نیشن