• news

کرپٹ عناصر سے 148 ارب ڈالر وصول کئے، جس نے خزانہ لوٹا سبق سکھائیں گے: سعودی ولی عہد

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 148 ارب ڈالر وصول کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی اعلیٰ قیادت کے حکم پر 15 ماہ پہلے امیروں کو گرفتار کرکے ریاض کے ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن کمشن کے مطابق 87 امیر اور بااثر افراد سے جو 148 ارب ڈالر وصول کئے گئے ہیں، ان میں نقدی کے ساتھ جائیداد اور کمپنیز کی مالیت بھی شامل ہے۔ سعودی ولی عہد نے اپنے کریک ڈاؤن کو کامیاب اور منافع بخش کارروائی قرار دیدیا ہے۔ شاہ سلمان نے کہا ہے کہ جو بھی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچائے گا اس کو سبق سکھائیں گے۔ بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا۔ شفافیت کے تخفظ کی پالیسی پر گامزن ہیں اور رہیں گے۔ سعودی عرب میں سرکاری اداروں کے اخراجات پر نظر رکھنے کیلئے ایک نیا دفتر قائم کر دیا گیا۔ سربراہ پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق نئے ادارے کے ذریعے بدعنوانی کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ نیا فنانشل رپورٹنگ دفتر جنرل آڈیٹنگ بیورو کا حصہ ہو گا۔ ادارہ سرکاری محکموں میں مالی بے ضابطگیوں پر نظر رکھے گا۔

ای پیپر-دی نیشن