انشا ء اللہ! کشمیری عوام کامیاب ونگے، قابض بھارتی فورسز کا ظلم ا نہیں دبا نہیں سکتا: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (آئی این پی) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کشمیر 1948 ء سے اقوام متحدہ کا حل طلب مسئلہ ہے، قابض بھارتی فوج کا دہائیوں پر مشتمل ظلم و ستم کشمیریوں کو نہیں دبا سکا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ظلم و ستم سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مزید مضبوط ہو رہی ہے، ہم پرعزم ہیں کشمیری عوام انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔