• news

اسد عمر کی زیرصدارت نوتشکیل شدہ این ایف سی کا ا جلاس آج ہو گا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں نوتشکیل شدہ نویں این ایف سی کا اجلاس آج بدھ کو ہو گا۔ اجلاس میں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اور دیگر ممبران شریک ہوں گے۔ نویں قومی مالیاتی کمشن کو بہت سے نازک ایشوز کا سامنا ہے۔ ان میں وفاق کی طرف سے قومی محاصل کے پول میں سے 3 فیصد حصہ گلگت و بلتستان‘ فاٹا اور آزاد کشمیر کے مختص کرنے ‘ ملک کی سیکورٹی اور سی پیک منصوبوں کی حفاظت کے لئے 300 ارب روپے کا سیکورٹی فنڈ قائم کرنے‘ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے الگ فنڈ بنانے کی تجاویز ہیں جو این ایف سی کے زیر غور آئیں گی۔ جبکہ صوبوں کی طرف سے وفاق سے بھی مطالبات کئے جا رہے ہیں۔ سندھ کی طرف سے 16 پوائنٹس تیار کئے گئے ہیں ان میں سے سب سے اہم تجویز ہے کہ محاصل کی تقسیم کے لئے آبادی کے ’’ویٹج‘‘ کو کم کیا جائے اور ریونیو کو ویٹج دیا جائے۔ اشیاء کی ہول سیل اور پرچون پر سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کو دی جائے۔ خام تیل پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی بھی صوبوں کو دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن