سکول کادرجہ بڑھایا جائے
مکرمی! میں آپکے کثیرالاشاعت روزنامہ کی وساطت سے محکمہ تعلیم پناب کے اعلیٰ حکام کی توجہ ایک نہایت سنگین مسئلہ کی طرف توجہ کراتا ہوں کہ حافظ آباد کا نواحی گائوں بھون کلاں کا شمار اہم قصبات میں ہوتا ہے۔ میں مقامی سکول کو پرائمری کا درجہ حاصل ہے اور طلباء کو مزید تعلیم کیلئے دیگر قصبات یا شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ طلبائ، موضع جریاں، کوٹ حسن خان، کسو کے حافظ آباد جاتے وقت مختلف قسم کے حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں اور والدین اس پر ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ لہٰذا بھون کلاں کے مذکورہ سکول کو ہائی سکول یعنی سیکنڈری کادرجہ دیا جائے۔ (چودھری تصور اقبال بھون۔ بھون کلاں حافظ آباد)