مختلف علاقوں میں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا،پولیس دیہاڑیاں لگاتی رہی
لاہور(نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہی ۔ بعض مقامات پر پولیس پتنگ بازوں سے دیہاڑیاں بھی لگاتی رہی ۔تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی کے قاتل کھیل پر پابندی کے باوجود گزشتہ روز یوم کشمیر کی چھٹی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں شاہدرہ ،شاہدرہ ٹائون ،راوی روڈ ،نولکھا ،شفیق آباد ،ٹبی سٹی ،مصری شاہ،اسلام پورہ ،نیوانارکلی ،گجر پورہ ،شالیمار ،سول لائن ،قلعہ گجر سنگھ ،گڑھی شاہو،لٹن روڈ ،مزنگ ،سمن آباد ،ملت پارک ،گلشن راوی ،شیراکوٹ ،وحدت کالونی ،اقبال ٹائون ،گلبرگ،لیاقت آباد ،فیصل ٹائون ،غالب مارکیٹ ،کاہنہ ،نصیر آباد ،کوٹ لکھپت ،نشتر کالونی ،فیکٹری ایریا،غازی آباد ،ہنجروال ،ٹائون شپ ،گرین ٹائون ،سٹی رائیونڈ ،دھرم پورہ ،ہربنس پورہ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ بعض مقامات پر پولیس پتنگ بازوں سے دیہاڑیاں لگاتی رہی ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرا یا اور پتنگ بازوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس سے مزید قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہو سکے ۔