• news

پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تعمیر کرے گی

لاہور (نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی پبلک پرائیورٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پنجاب کے تین بڑے شہروں راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تعمیر کرے گی۔ اس سلسلے میں سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں پری بڈنگ پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کا نفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان،ممبرپی اینڈڈی آغا وقار،چیف ایڈمن آفیسر محمد کامران خان اور چیف فنانس آفیسر نثار چیمہ اورپی پی پی سیل سمیت 23قومی و بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی۔ پری بڈنگ کانفرنس میں شامل 23کمپنیوں میں10 انٹر نیشنل اور 13پاکستانی کمپنیاں شامل تھیں۔ نوکیا،ہواوے،میٹ رولا،ہائی سیل پاور،صارف،این آر ٹی سی،میگا پلس،زیڈٹی ای اورپی ٹی سی ایل سمیت دیگر کمپنیوں نے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے شرکاء کو تینوں پراجیکٹس پر بریفنگ دی اور بتایا کہ وزیرپلاننگ اس کام کی خود نگرانی کررہے ہیں۔اس موقع پر ممبر پی اینڈ ڈی آغاوقار نے پرائیویٹ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیااور ان کا کہنا تھا حکومت کی ترجیح ہے کہ صوبے میں ترقی کے عمل میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھرپور حصہ دیا جائے۔یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر اتھارٹی پنجاب کے تمام ڈویڑنز میں مرحلہ وار کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور ڈویژن کے تینوں اضلاع قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز زیر تعمیر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن