• news

سانحہ ساہیوال: گرفتار 6 سی ٹی ڈی اہلکاروں کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ


ساہےوال (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ ساہےوال مےں گرفتار سی ٹی ڈی کے چھ اہل کاروں کو سپےشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہےوال ملک شبےر حسےن اعوان کی عدالت مےں پےش کر دےا گےا۔ جے آئی ٹی کی درخواست پر عدالت نے 15ےوم کے جسمانی رےمانڈ کی منظوری دے دی اور حکم دےا کہ ملزموں کو دوبارہ 21فروری کو عدالت مےں پےش کےا جائے۔گرفتار ملزموں صفدر حسےن، رمضان، احسن خاں، حسنےن اکبر، سےف اللہ عابد اور ناصر محمود کو پولےس کی بکتر بند گاڑی مےں لاےا گےا۔ سی ٹی ڈی کے اہل کاروں کو 19جنوری کو جی ٹی روڈ پر پل55کے قرےب کار پر فائرنگ کر کے چونگی امر سدھو کے شادی پر بورے والا جانے والے اےک ہی خاندان کے مہر خلےل احمد، اسکی بےوی نبےلہ اور 13سالہ بےٹی ارےبہ اور کار ڈرائےور ذےشان کو گولےاں مار کر قتل کر دےا تھا۔ پولےس ےوسف والہ نے 20جنوری کو مقدمہ324,302ت پ اور7انسداد دہشت گر دی اےکٹ درج کےا تھا۔ جے آئی ٹی وزےرا عظم کے حکم پر بنائی گئی تھی۔
جسمانی ریمانڈ

ای پیپر-دی نیشن