علیم خان کی گرفتاری نے تحریک انصاف کے حلقوں میں کھلبلی مچا دی
اسلام آباد ( محمد نوازرضا‘ وقائع نگار خصوصی) پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری نے تحریک انصاف کے حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ تحریک انصاف نیب کی اس کارروائی سے اپنے آپ کو دباو¿ میں محسوس کررہی ہے۔ گرفتاری کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اسلام آباد اور لاہور میں الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے ہیں جن میں موجودہ صورت حال سے نکلنے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاسوں کے بعد اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف کے خلاف دباو¿ بڑھانا شروع کر دیا ہے حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے علیم خان کی گرفتاری کو بیلسنگ کارروائی قرار دینے کے تاثر کو زائل کرنے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے علیم خان سے بھرپور اظہار یکجہتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں عبدالعلیم خان کی گرفتاری پر مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں۔ باخبر حلقوں میں کہا جارہا ہے عبدالعلیم خان کے خلاف کارروائی تحریک انصاف کے نیب کے پاس شامل تفتیش دیگر رہنماو¿ں کی گرفتاری کا سگنل ہے۔ تحریک انصاف کے نیب کے پاس زیر تفتیش رہنماو¿ںکو کسی وقت بھی گرفت میں لیا جاسکتا ہے۔
پی ٹی آئی/ کھلبلی