پرامن عالمی نظام کی خاطر چین اپنے لیے زیادہ ذمہ داری قبول کرے: جرمن چانسلر
ٹوکیو(این این آئی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ چین کو عالمی امن اور ایک منصفانہ نظام کی خاطر اپنے لیے زیادہ ذمے داری قبول کرنا ہو گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یہ بات اپنے دو روزہ دورہ جاپان کے آخری دن ٹوکیو کی یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ مرکل نے یہ بات چینی ٹیلی کوم کمپنی ہواوے کے حوالے سے ایک سکینڈل کے تناظر میں کہی۔