• news

حماس وفد کا اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں مصر کے ہسپتالوں کا دورہ،غزہ کے زیرعلاج زخمیوں کی عیادت کی

قاہرہ ( وائس آف ایشیا) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے وفد نے گزشتہ روز مصر کے ہسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں پر زیرعلاج غزہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اطلاعات کے مطابق حماس کی قیادت نے مصر کے دورے کے دوران مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کی جس میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحت، غزہ کی معیشت کی بہتری اور اسرائیل کیساتھ جنگ بندی کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر حماس کی قیادت نے مصر کے مختلف شہروں میں قائم اسپتالوں کا دورہ کیا اور وہاں پر زیرعلاج فلسطینیوں کی عیادت کی۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے جمہوریہ مصر کی جانب سے غزہ کے زخمیوں کے علاج میں معاونت پر قاہرہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن